کراچی (شوبز نیوز) اداکار نمیر خان کو درنجات شاندار اداکاری پر مداحوں نے مستقبل کا سپر اسٹار قرار دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل در نجات میں شہریار منور، درفشاں سلیم، نمیر خان، ثانیہ سعید، فاران طاہر، دانیہ انور، رومیسہ خان، نادیہ افگن، عدنان شاہ ٹیپو، نورے ذیشان، سحر ہاشمی، صبا حمید، محمود اسلم، عدنان جعفر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار ثاقب خان نے انجام دیے ہیں۔گزشتہ قسط میں دکھایا گیا ہے کہ نمیر (ضامل) اپنی زندگی کو تبدیل کررہے ہیں اور وہ تبلیغ پر جاتے ہیں، نماز بھی پڑھنے لگے ہیں۔اداکار پھر درفشاں (زریاب) کے ساتھ پڑھائی مکمل کرنے امریکا روانہ ہوجاتے ہیں لیکن وہاں وہ کلب چلے جاتے ہیں پھر دوست کو فون کرکے بتاتے ہیں۔




