لاہور( بیورو چیف)حکومت کو ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں مشکلات کا سامنا ہے، نئی آسان رجسٹریشن اسکیم کے تحت اب تک صرف 1750 دکانداروں نے فائدہ اٹھایا۔ ریٹیلرز کی سکیم سے صرف 220 نئے دکاندار ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے،ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ریٹیلرز کی ٹیکس اسکیم سے50 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا مگر حکومت کو ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں مشکلات کا سامنا ہے، نئی آسان رجسٹریشن اسکیم کے تحت اب تک صرف 1750دکانداروں نیفائدہ اٹھایا۔ایف بی آر ملک میں ری ٹیل شعبے کے 36 لاکھ ممکنہ نان فائلرز کی نشاندہی کرچکا ہے، ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ایف بی آر کا مارکیٹوں کی جیوٹیگنگ کا منصوبہ ہے، ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔نان فائلرز کو پہلے ماہ 10 ہزار، دوسرے ماہ 25 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، تیسرے ماہ نان فائلز کو 50 ہزار روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے دکانداروں کی دکانیں سیل کرنے کا بھی اختیار حاصل ہے۔




