اسلام آباد (بیوروچیف) آڈی پاکستان نے برقی گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے جدید الیکٹرک گاڑی متعارف کرادی ای ٹران50اور ای ٹران جی ٹی کی کامیابی کے بعد آڈی کیو سکس ای ٹران باضابطہ طور پر پاکستان پہنچ گئی ہے جو طاقت، کارکردگی اور خوبصورتی کا امتزاج ہے۔ اس گاڑی کی نمایاں خصوصیت دنیا کی پہلی ڈیجیٹل لائٹ سگنیچر ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے صارفین گاڑی کی لائٹس کا ڈیزائن اپنی پسند کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں،آڈی کیو سکس ای ٹران کا اندرونی حصہ نہایت آرام دہ اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے، ڈیش بورڈ پر بڑی ڈیجیٹل اسکرینیں نصب ہیں جبکہ اینڈرائیڈ پر مبنی جدید انفوٹینمنٹ سسٹم گاڑی کے استعمال کو مزید سہل بناتا ہے۔ طویل سفر کے لیے آرام دہ نشستوں کے ساتھ مساج فیچر بھی فراہم کیا گیا ہے، گاڑی میں 456 ہارس پاور، 225 کلو واٹ آور کی دو بیٹریاں نصب ہیں جو ایک چارج پر 625 کلومیٹر تک سفر کی صلاحیت رکھتی ہیں جبکہ تیز رفتار چارجنگ کی بدولت گاڑی صرف 21 منٹ میں 10 سے 80 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔گاڑی میں خودکار ایمرجنسی بریک، لین اسسٹ اور 360 ڈگری کیمرہ سسٹم جیسی جدید حفاظتی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔




