نئی نسل تک اسلام کی صحیح تعلیمات پہنچا کر قادیانیت کو جڑ سے اکھاڑ ا جاسکتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منہاج القرآن علما کونسل کے زیراہتمام دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں 3روزہ ردقادیانیت کورس کے آخری روز شرکا سے مفتی غلام اصغرصدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارے انبیا کی نبوتیں حضورۖ کی ذات میں جمع ہیں ۔ حضور ۖ سب کے لیے نمونہ عمل ہیں۔ فتنہ قادیانیت نے جب مسلمانوں کو مباہلہ کا چیلنج کیا تو اس کا جواب ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دیا یہ سچ ہے کہ اس زمانے میں اسلام کی ہمہ جہت خدمت کا فریضہ جس طرح تحریک منہاج القرآن نے ادا کیا یہ اسی کا خاصا ہے آج کی نوجوان پڑھی ہوئی نئی نسل تک اسلام کی صحیح تعلیمات پہنچا کر ہی قادیانیت کو جڑ سے اکھاڑا جا سکتا ہے بحمداللہ تعالی ڈاکٹر طاہر القادری یہ فریضہ بخوبی احسن ادا کررہے ہیں۔مفتی شیرمحمدخان،پیرسوہناماہی نے کہا کہ قادیانی امت مسلمہ بالعموم اور پاکستان کیلئے بالخصوص زہر قاتل ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ قادیانیوں کی سرعام تبلیغی سرگرمیوں پر پابندی لگائے دورِ حاضر میں دو فتنے ایسے ہیں جن کے اثرات پوری دنیا کے اسلامی معاشروں پر تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں ان میں ایک مغربی تہذیب اور دوسرا قادیانی گروہ ہے۔ علامہ محمد اشفاق چشتی نے کہاکہ منہاج القرآن علما کونسل وسید شفاعت رسول قادری اور ان کی جملہ ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے 3روزہ کورس کا انعقاد کرکے ا مت مسلمہ کے نوجوانوں کو ختم نبوت ۖکے عقیدہ سے آگہی دی ۔ کورس میں باقاعدہ حصہ لینے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔شرکاء نے رد قادیانیت کورس کے شاندار انتظامات کو سراہا ۔اس موقع پر پروفیسرمحمدالیاس اعظمی،،سیدشفاعت رسول ،سیدحفیظ الحسن شاہ،سیدحمایت رسول ،منصورالحق شاہ، علامہ عزیزالحسن اعوان،عبدالشکوررضوی،آفتاب عظیم بخاری،علامہ عابدقمرنورانی،علامہ عارف صدیقی،علامہ اخترحسین اسد،مفتی شہبازعلی قادری،سیدسعادت رسول،ملک غلام حسین،خالدمحمودرندھاوا،محمدیعقوب قادری،غلام مصطفی کمال،حافظ سرفرازاحمد،علامہ سہیل صدیقی،علامہ فضل عباس،رانامحمدادریس ، اور اساتذہ ،علما کرام اور عوام الناس کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں