نئی کابینہ بھی روٹری کلب آف لائلپور کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) روٹری کلب آف لائلپور کی سیٹس تبدیلی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ تھے۔ صدر شبیر احمد نے خزانچی مرزا زاہد سے سالانہ رپورٹ پیش کرنے کا کہا جس پر خزانچی نے سالانہ کار کردگی رپورٹ پیش کی۔ سا بقہ سیکرٹری علی مرتضیٰ نے پورے سال میں ممبرز سازی اور درپیش مسائل کا ذکر کیا۔ صدر روٹرین شبیر احمد اور سیکرٹری روٹرین نے تمام ممبرز کوخوش آمدید کہا۔نئے منتخب صدر روٹرین جنید محمود بیگ،سیکرٹری روٹرین سید محمدشرجیل اور خزانچی حبیب الرحمان گل کو صدر ایف سی سی آئی فاروق یوسف شیخ نے گلدستوں سے استقبال کیا اور توقع ظاہر کی کہ نئے کابینہ بھی محنت اور لگن سے روٹری کلب آف لائلپور کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔صدر جنید محمود بیگ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ روٹری کلب آف لائلپور کے صدر کی حیثیت سے آپ کے سامنے کھڑے ہونا میری زندگی کے بڑے اعزازوں میں سے ایک ہے۔میں اس اعزاز کا عاجزی اور اللہ کے شکر کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں