نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام میں قباحت نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ ایک فردکی خواہش اور سندھ کے انکارسے صوبے نہیں بن سکتے قومی اسمبلی کوخبردارکرنا قانونی اور اخلاقی تقاضوں کے منافی ہے ۔ انکاکہناتھاکہ جوخواہش مندہے وہ تما م پارلیمانی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو ایک ٹیبل پربٹھائے اور جمہوری طریقے سے رائے حاصل کی جائے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے ہرفیصلے کا اختیارمیاں نوازشریف کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام میں کوئی قباحت نہیں ہے، لیکن اس کے لیے آئینی تقاضوں اور اسمبلی کے فیصلوں کو اہمیت دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ انتظامی بہتری کے لیے نئے یونٹس بننا بہتر ہو سکتے ہیں تاہم سوال پیدا ہوتاہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لئے ملک کے معاشی حالات درست ہیں نئے صوبوں سے اربوں روپے کے اخراجات ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں