فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کیتھولک کیتھیڈ ر ل فیصل آباد میں نئے سال کے آغاز کے موقع پربشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی قیادت میں پاک ماس کی تقریب۔ ریورنڈ فادر ظفر اقبال نے پاک ماس میں معاونت کی۔بشپ ڈاکٹر اندریا س رحمت نے اپنے پیغام میں کہا کہ سابق سال کی اپنی تمام خامیوں اور غلطیوں کو خیر باد کہہ کر نئے عزم و استقلال کے ساتھ نئے سال میں داخل ہو چکے۔ انہوں نے پرامن معاشرہ تشکیل دینے اور خداوند سے برکات خاص حاصل کرنے پر زور دیا۔لاسال برادر ، سسٹر ز، منادسمیت دیگرکی پاک ماس میں شرکت کی اور بیماروں کی تندرستی، ملکی ترقی، سلامتی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔پاک ماس کے اختتام پر سابقہ سال کے لطوریائی کیلنڈر کو شکر گزاری کے ساتھ لپیٹا گیا اور نئے سال کے لطوریائی کیلنڈر کی رونمائی کی گئی۔ عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی قیادت میں پروفیسر جانسن اقبال اینڈ فیملی کی طرف سے پیش کیا گیا 20 پائونڈ کا کیک کاٹ کر نئے سال کی مبارکباد پیش کی گئی۔




