نئے ڈراما سیریل جن کی شادی ان کی شادی کا پہلا ٹیزر جاری

کراچی (شوبز نیوز) نجی ٹی وی نے نئے ڈراما سیریل جن کی شادی ان کی شادی کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا، جس میں وہاج علی اور سحر خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔یہ ڈراما ہارر اور کامیڈی کا امتزاج ہے، جس میں وہاج علی ایک عام انسان کا کردار ادا کر رہے ہیں جو شاعری کا شوقین ہے اور ایک پرانے طرز کے گھر میں رہتا ہے، جب کہ سحر خان ایک خاتون جن کے روپ میں نظر آئیں گی جو وہاج علی کی شاعری سے متاثر ہو جاتی ہیں۔ٹیزر میں یہ اشارہ بھی دیا گیا ہے کہ سحر خان وہاج علی کی خاطر اپنے جنوں کے قبیلے سے بغاوت بھی کر سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں