کراچی (بیوروچیف) اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا میں تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ وفاقی حکومت نے مجوزہ خاکے مزید بہتری اور تبدیلیوں کے لیے واپس بھجوا دیے ہیں۔ کراچی ایوانِ تجارت و صنعت میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک پہلے ہی نئے نوٹوں کے خاکے منظوری کے لیے حکومت کو بھیج چکا تھا۔ تاہم حکومت نے آخری منظوری سے پہلے بعض تبدیلیوں اور مزید بہتری کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اسٹیٹ بینک نئے خاکوں پر دوبارہ کام کر رہا ہے ۔




