دوشنبے (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی ہے جس کے دوران رابطہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا، جبکہ دو طرفہ تجارت پر بھی زور دیا گیا،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاتجارت ، بنیادی ڈھانچے، ثقافت اور جدت کے شعبوں کت اپنا دائر کار وسیع کیا ہے۔ توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ہدفی سرمایہ کاری معاشی انضمام کے لیے اہم ہے، زراعت، کان کنی، معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے حامی ہیں۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہا کہ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت ایس سی او کے مستقبل کے تعاون کے اہم ستون ہونے چاہئیں، توانائی میں تعاون اور عالمی معلوماتی سلامتی کو ایس سی او کا اہم حصہ بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کی پاکستانی صدارت کا وژن پیش کیا، پاکستان نے افغانستان کی ترقی اور افغان عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں، افغان سرزمین پاکستان یا کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، پاکستان پرامن اور مستحکم ہمسائیگی کے قیام کے لیے پرعزم ہے جو علاقائی ترقی اور خوش حالی کی بنیادی شرط ہے۔




