مریدکے (نامہ نگار) مریدکے چک 28 میں ناخلف بیٹے کی فائرنگ سیماں ،بھتیجی اور بھائی ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مریدکے چک 28میں ناخلف بیٹے نے ماں ،بھتیجی اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس کے مطابق فائرنگ سے 16سال کی لڑکی زخمی ہوئی جس کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مرنیوالوں میں11سال کی میری ، 60سال کی گریس بی بی اور 35سال کامکیش مسیح شامل ہیں،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔




