کراچی(بیوروچیف) گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے کراچی کے علاقے سرجانی میں نادرا کے نئے میگا سینٹر کا افتتاح کر دیا۔نادرا حکام کے مطابق نو تعمیر شدہ عمارت میں معمر اور خصوصی افراد کیلئے علیحدہ کانٹرز قائم کئے گئے ہیں تاکہ انہیں سہولت فراہم کی جا سکے، میگا سینٹر میں مجموعی طور پر 20 ون ونڈو کانٹرز بنائے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سینٹر میں بیک وقت 200 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ وسیع انتظار گاہ بھی قائم کی گئی ہے۔




