کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے مختلف علاقوں کے دورے ، صفائی و انتظامی امور کا جائزہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی، نکاسی آب، مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ریونیو معاملات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے چیچہ وطنی روڈ پر نالوں کی ڈی سلٹنگ کے جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عملہ کو کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اسسٹنٹ کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ کا اچانک معائنہ بھی کیا اور صفائی و انتظامی امور سمیت مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور سالڈ ویسٹ کلیکشن کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات مزید مثر بنانے کی ہدایت کی۔ بعدازاں انہوں نے تحصیلدار کے ہمراہ ریونیو معاملات سے متعلق شہریوں کی شکایات کا موقع پر جائزہ لیا اور متعلقہ افسران و اہلکاروں کو قانون و ضابطے کے مطابق شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر متعلقہ افسران و اہلکار بھی موجود تھے ۔




