نامعلوم افراد کیخلاف مویشی چوری کا مقدمہ

کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان مویشی چوری کرکے لے گئے مقدمات درج ۔پہلے واقعہ میں مظہر اقبال نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ چک 710گ ب نامعلوم ملزمان نے اسکی گائے مالیت 6لاکھ روپے چوری کرلی۔دوسرے واقعہ میں کلیم اللہ نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ چک 705گ ب نامعلوم ملزمان نے احاطہ مویشیاں سے بکریاں اور بکرا کل مالیت 1لاکھ 45ہزار روپے چوری کرلیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں