کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان مویشی چوری کرکے لے گئے مقدما ت درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں محمد بوٹا نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک360گ ب نامعلوم ملزمان نے اسکا بکرا مالیت 1لاکھ 20 ہزار روپے چوری کرلیا۔دوسرے واقعہ میں جنید سلطان نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 268 گ ب نامعلوم ملزمان نے اسکے احاطہ مویشیاں سے بیل مالیت 1لاکھ 50ہزار روپے چوری کرلیا جس پر دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔




