نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو زخمی کر دیا

گوجرہ (نامہ نگار)نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ شریف پورہ گلی نمبر1کے وسیم اشرف کے گھر میں نامعلوم شخص داخل ہوا جس نے وسیم اشرف کی اہلیہ نبیلہ کوثر اور اس کی بیٹی عنبر بتول پر چھری سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرارہوگیا۔زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمیجاری ہے۔تھانہ سٹی پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔وجہ عناد معلوم نہیں ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں