گوجرہ (نامہ نگار)ڈجکوٹ روڈ پر نامعلوم شخص کی نعش برآمد۔ معلوم ہوا ہے کہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی کہ ڈجکوٹ روڈ پر کبوترانوالہ قبرستان کے قریب ایک نشہ کے عادی وسیم نامی نوجوان کی نعش پڑی ہوئی ہے جس پر سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کردی ہے اور مرنے والے کی شناخت کے بارے میں مختلف علاقوں میں اعلانات کروائے جارہے ہیں تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے سٹی پولیس مصروف کاروائی ہے ۔




