سوئٹزرلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے نامور ٹینس کھلاڑی اور تین گرینڈ سلام سنگلز ٹائٹلز جیتنے والے اسٹین واورینکا نے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔اسٹین واورینکا نے اعلان کیا ہے کہ 2026کا سیزن ان کے پروفیشنل ٹینس کیریئر کا آخری سیزن ہوگا، وہ اپنے طویل اور شاندار کیریئر کوبہترین ممکنہ اندازمیں اختتام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں واورینکا نے لکھا کہ ہر کتاب کا ایک اختتام ہوتا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ میں اپنے پروفیشنل ٹینس کیریئر کا آخری باب لکھوں، 2026 میرا آخری سال ہوگا،۔اسٹین واورینکا جو مارچ میں 41 برس کے ہو جائیں گے، نے مردوں کے ٹینس کے سنہری دور میں اپنی الگ پہچان بنائی، انہوں نے 2014 میں آسٹریلین اوپن، 2015 میں فرنچ اوپن اور 2016 میں یو ایس اوپن جیت کر ثابت کیا کہ وہ راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ جیسے عظیم کھلاڑیوں کے دور میں بھی بڑے اعزاز حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔




