نان فائلرز پر سختی،بنکوں سے کیش نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنیکی تجویز

اسلام آباد (بیوروچیف) نان فائلرز پر سختی، بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دگنا کرنے کی تجویز، یکم جولائی 2025سے نان فائلر کی کیٹیگری ختم کرنے پر غور، ایسے افراد کسی قسم کا مالیاتی لین دین نہیں کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد جو انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتے، ان پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0 . 6 فیصد سے بڑھا کر 1 . 2فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ تجویز مالی سال 2025 – 26 کے دوران اضافی ٹیکس آمدن کے حصول کیلئے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے اس اقدام کا مقصد ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کیلئے مالیاتی سرگرمیوں کو مشکل بنانا ہے تاکہ وہ بھی ٹیکس نیٹ میں آئیں۔ اس سلسلے میں حکومت یکم جولائی 2025 سے نان فائلر کی کیٹیگری ہی ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یعنی ایسے غیر اہل افراد کسی قسم کا مالیاتی لین دین نہیں کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں