نایاب مچھلی3کروڑ24 لاکھ ڈالر میں فروخت

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوکیو کی مشہور ٹویوسو فش مارکیٹ میں نئے سال کے ٹیونا نیلامی میں ایک جاپانی سوشی ریستوران چین نے243 کلوگرام وزنی ایک نیلے فِن ٹیونا پر ریکارڈ 510 ملین یِن (تقریبا 3کروڑ24لاکھ ڈالر) کی بولی لگا کر بولی لگا کر خرید لیا اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا، یہ اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔یہ قیمتی ٹیونا کیومورا کارپوریشن کے صدر کیوشی کیمورا نے خریدی، جنہیں جاپان میں ٹیونا کنگ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے مطابق وہ اندازہ کر رہے تھے کہ قیمت شاید 300سے 400ملین ین کے درمیان رہے گی،مگر یہ رقم 500 ملین سے تجاوز کر گئی۔کیمورا نے اس موقع پر جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم کی ڈھائی ماہ پرانی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ معیشت کو بہتر بنانے کے عہد پر قائم ہیں، اسی طرح ان کا ادارہ سشیزانمائی بھی پوری لگن سے کام کرے گا، امید ہے یہ بولی سب کو خوشی دے گی، ان کا کہنا تھا۔ یہ ٹیونا مچھلی بعد ازاں سوشی زانمائی کے مرکزی ریسٹورنٹ منتقل کی گئی، جہاں اسے کاٹ کر کمپنی کے مختلف ریسٹورنٹس میں تقسیم کر دیا گیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ کیمورا نے واضح کیا کہ صارفین کو یہ ٹیونا ڈشز معمول کی قیمت پر ہی دستیاب ہوں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سب سے زیادہ بولی کا ریکارڈ اسی کمپنی کے پاس تھا، جب 2019 میں 333.6 ملین ین میں ٹیونا خریدی گئی تھی۔ اس بار کی نیلامی نے نہ صرف نیا مالی ریکارڈ بنایا بلکہ جاپان کی فوڈ انڈسٹری اور معاشی امیدوں کو بھی نئی توجہ دلائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں