نجی سکولوں کے طلبہ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل نہ ہوسکا

فیصل آباد(ایجوکیشن رپورٹر ) سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد رائو عبدالکریم کی جانب سے ہدایات کے باوجود طلبہ کی رجسٹریشن کا عمل تاحال نامکمل ہے، جس پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ تمام نجی سکولوں کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کو انتہائی ضروری سمجھتے ہوئے بلا تاخیر رجسٹریشن مکمل کریں۔نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ سکول کے پرنسپل ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں گے اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت ان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔حکام نے تمام نجی سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ معاملے کی اہمیت کے پیش نظر رجسٹریشن کا عمل فوری مکمل کرکے احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں