اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے نظام میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے ،پاکستان میں اس شعبے کی بہتری کے لئے جامع اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں،حکومت نرسنگ کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے، افرادی قوت میں اضافہ کرنے اور عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (پی این اینڈ ایم سی ) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تقریباً 9لاکھ نرسز کی ضرورت ہے جبکہ دنیا بھر میں 25لاکھ نرسز کی کمی کا سامنا ہے۔




