نشاط آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے گھر کے باہر بیٹھا نوجوان قتل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نشاط آباد کے علاقہ 2چک میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے گھر کے باہر چارپائی پر بیٹھے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مقتول کے سسر کی مدعیت میں8نامزد کانسٹیبل عمران سمیت چار اہلکاروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق119ج ب بھلیر تحصیل سانگلہ کے رہائشی امجد حسین ولد غریب الدین نے بتایا کہ وہ اپنے داماد نادر حسین ولد خالد محمود اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ گذشتہ شپ ساڑھے دس بجے گھر کے باہر چارپائی پر بیٹھے باتیں کر رہے تھے اس دوران کانسٹیبل عمران وغیرہ 6کس پولیس اہلکار موٹر سائیکلوں پر آئے تو کانسٹیبل عمران نے فائرنگ کر دی تو گولی اس کے دامادنادر کے سینے میں لگی اور وہ خون میں لت پت ہو کر گر پڑا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اس دوران پولیس اہلکاروں نے واویلا شروع کر دیا کہ ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا اطلاع ملتے ہی افسران و پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، پولیس کانسٹیبل عمران سمیت 6اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر کے باز پرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں