سرگودھا (بیورو چیف) ضلع سرگودھا کے مختلف علاقوں میں منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان خطرناک اور تشویشناک ہے منشیات کے استعمال میں روز برو ز اضافہ نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہا ہے ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان پیپلز پارٹی متین احمد قریشی نے کیا انہوں کہا کہ منشیات کے استعمال کے اس قدر بڑھتے ہو ئے رجحان کے استعما ل کی بڑی وجہ منشیات کی عوامی مقامات اورگلی محلوںمیںآسان دستیابی ہے متین احمد قریشی نے مزید کہا کہ حکومت اور انتظامیہ اس ضمن میں سخت ترین اقداما ت کر ے تاکہ منشیات کی خرید و فروخت کی حوصلہ شکنی ہوسکے والدین بھی اپنے بچوںکی حر کات پر نظر رکھتے ہوئے انہیںمنشیات کے استعما ل سے محفوظ رکھیں۔ منشیات کے استعمال میں روز برو ز اضافہ نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔




