نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں انہیں کاکروچ سے تشبیہ دینا نوجوان نسل کی توہین ہے ۔ اصل کاکروچ کر پٹ سیاستدان اور حکمران ہیں جو خود کرپشن کے گٹر میں گرے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ناقص پالیسیوں اور کرپشن سے ملک اس وقت لاقانونیت اور افراتفری کی لپیٹ میں جارہا ہے ۔ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے 26 کروڑ عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے ۔ ایک دن بارہ پیسے پٹرولیم کی قیمتوں کمی جاتی ہے تو دوسرے دن 30 سے 40 روپے اضافہ کر دیا جاتا ہے ۔ بارہ پیسے پٹرولیم کی قیمتوں میںکمی کرکے تاثر دیا جاتا ہے کہ ہم سے بڑا کوئی حاتم طائی کوئی نہیں ہے ۔ عوام سب کی اصلیت جان چکے ہیں اب زیادہ دیر تک تماشہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے نت نئے طوفان غریب اور سفید پوش افراد کو تیزی سے نگل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی سسٹم بلاک ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں کاشتکار ‘ ٹرانسپورٹر اور چھوٹے کاروباری طبقے مزید مشکلات کا شکار ہونگے ۔ پاکستان پہلے ہی مہنگائی’ بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی شدید کمی کا شکار ہے ۔ روز مرہ استعمال کی بجلی اور گیس کے بل عوام کی قوت سے باہر ہو چکے ہیں ۔ حالیہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو مزید پریشانیوں میں مبتلا کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں