نوجوان نہر میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نہر میں نہانے پر پابندی کے باوجود نوجوان نہر میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا، ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے نعش نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 374 گ ب کا رہائشی 20 سالہ عبدالقادر ولد خالد شریف چوکی ارکانہ کے قریب برالہ نہر میں نہانے گیا اور اس نے نہر میں چھلانگ لگائی باہرنہ آیا تو وہاں پر موجود لوگوں نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی جس پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کی نعش نہر سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے نہر میں نہانے پر پابندی لگا رکھی ہے اور گزشتہ دنوں کینال روڈ پر 204 چک کے قریب ایک طالب علم نہر میں ڈوب کر چل بسا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں