نوجوان ٹریکٹر الٹنے سے نیچے آکر جاں بحق

گوجرہ (نامہ نگار)کھیتوں میں کام کر تے ہو ئے ٹریکٹرالٹ جانے سے ٹریکٹرکے نیچے آکر نوجوان جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر299ج ب کارانا توصیف اپنے ٹریکٹر پر سوارکھیتوں میں کام کر نے میں مصروف تھاکہ اچانک ٹریکٹر الٹ گیا اورتوصیف ٹریکٹر کے نیچے آکر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پرطبی امدادکی غرض سے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا۔جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔نوجوان کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں