لاہور (بیورو چیف) لاہور کے گنجان آباد علاقے مزنگ میں ایک گھر کی تیسری منزل سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوا ن کی شناخت عثمان بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ اہلخانہ نے ابتدائی بیانات میں بتایا ہے کہ عثمان گھریلو حالا ت اور پریشانیوں سے شدید دلبردا شتہ تھا، جسکی وجہ سے اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی زندگی کا خا تمہ کر لیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو ضروری ضابطہ کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔




