فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ صدر علی اکبر نے بھائی کے اغواء کے شبہ پر نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم جواد شاہ کو دو سال بعد گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق الٰہی آباد کی رہائشی عصمت بی بی کے مطابق 27 اکتوبر 2024ء کو ملزمان جواد شاہ وغیرہ نے فائرنگ کر کے اس کے بھائی علی مراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ملزمان جواد شاہ کا بھائی تقریباً 12 سال قبل اغواء ہوا تھا جس کا شبہ اس کے بھائی علی مراد اور پاسبان شاہ پر کیا تھا اور ملزمان نے فائرنگ کر کے علی مراد کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گیا تھا۔ تاہم ایس ایچ او علی اکبر نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قاتل جواد شاہ کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔




