ساہیوال ( بیورو چیف ) نوسر بازوں نے مریض کے ورثائ، زمینداروں، ڈاکٹر اور پاکستان کوسٹ گارڈ ملازم کو 37 لاکھ 84 ہزا ر روپے کی نقدی ہتھیا کر فرار ہو گئے۔نوسر بازوں نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ایمر جنسی میں بورے والا کے ایک مریض خاتون کے کزن محمد ندیم لے کر پہنچے تو ڈاکٹروں نے لاہور ریفر کرنے کا کہہ دیا اس دوران نوسر باز نے ڈاکٹر کو راضی کرنے کے بہانے 98 ہزار روپے کی نقدی لیکر رفو چکر ہو گیا۔ جناح سٹریٹ پر محسن خاں بھی شیر کا زمیندار اے ٹی ایم بینک پر نقدی لینے گیا تو نوسر باز نے گھیر لیا اور 86 ہزار روپے کی نقدی لے کر فرار ہو گیا۔ جہاز گراؤنڈ میں ڈاکٹر محمد فیصل شہزاد ومحمد رفیق نوسر باز نے ایک کمپنی میں آفیسر لگوانے کا جھانسہ دے کر چار لاکھ روپے سیکورٹی لیکر فرار ہو گیا۔ چک 133 نو ایل میں محمد اسلام سے محمد یسین محمد نوید، دو بھائیوں نے ٹریکڑ کا سودا کر کے 30لاکھ روپے لیکر فرار ہو گئے۔ شمسہ محلہ غلہ منڈی میں پاکپتن کے محمد یسین کومحمد امجد چوہان پاکستان کوسٹ گارڈ ملازم کو 75 پٹرولنگ کشتی فی کشتی 7250 روپے بنا کر دینے کا جھانسہ دیا اور دولاکھ روپے ایڈونس لیکر رفو چکر ہو گیا۔پولیس فرید ٹاؤن ہٹی ساہیوال، غلہ منڈی نے محمد ندیم محسن خان، ڈاکٹر محمد فیصل شہزاد، محمد اسلام محمد امجد چوہان کی مدعیت میں پانچ مقدمات 420 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور چار نوسر بازوں کو گرفتار کر لیا۔




