نوسرباز ضعیف العمر خاتون کی طلائی بالیاں لے اڑا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوسرباز ضعیف العمر خاتون کو چکنی چپڑی باتیں سنا کر لاکھوں کی طلائی بالیاں لے اُڑا’ بٹالہ کالونی پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نوسربازکی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق برکت پورہ مین بازار کے رہائشی گلزار شریف نے بٹالہ کالونی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اسکی والدہ جن کی عمر 83برس ہے، وہ بیٹی کے گھر پیدل جا رہی تھیں کہ اچانک موٹرسائیکل سوار نامعلوم نوسرباز آیا اور اسکی والدہ سے چکنی چپڑی باتیں کرنے لگا اور کہا کہ وہ اسکی ماں ہیں، آپکے کانوں کی بالیاں پرانی ہو چکی ہیں ان کو نئی بنا دیتا ہوں اور باتوں میں لگا کر طلائی بالیاں اتروا کر رفوچکر ہو گیا۔ گھر آ کر والدہ نے بتایا جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نوسرباز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں