نوکری کی تلاش آسان

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں متعدد افراد آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول چیٹ جی پی ٹی کا استعمال مختلف کاموں کے لیے کرتے ہیں،بہت جلد آپ چیٹ جی پی ٹی کو ملازمت کے حصول کے لیے بھی استعمال کرسکیں گے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی میں ایک نئے جاب فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔اس فیچر کا مقصد صارفین کو ملازمت کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے ویب ورژن میں یہ فیچر نظر آیا ہے اور یہ ہیلتھ ڈیش بورڈ کے بعد اوپن اے آئی کا نیا پراجیکٹ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا جاب ڈیش بورڈ ہیلتھ ڈیش بورڈ کی طرح ہی سائیڈ بار میں موجود ہوگا۔اس نئے فیچن اے آئی کی جانب سے صارفین کو سی ویز اور کور لیٹر بہتر بنانے، درست ملازمت کو تلاش کرنے اور ملازمتوں کے مواقعوں کا موازنہ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔کمپنی کی جانب سے اس سے قبل بھی اس طرح کے ٹولز کی آزمائش کی جا چکی ہے، مگر پھر ان پر کام روک دیا گیا۔اوپن اے آئی کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔مگر رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی آزمائش سے عندیہ ملتا ہے کہ اسے بہت جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں