نویں جماعت کے 45 میںسے 45طلباء فیل

سیالکوٹ (نامہ نگار)سیالکوٹ سمیت پورے پنجاب کے دیہات میں قائم سرکاری تعلیمی اداروں میں تعینات بعض اساتذہ اور ماتحت عملے کی مبینہ غیر حاضری کے باعث تعلیمی معیار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے دیہی علاقوں میں موجود سرکاری تعلیمی اداروں کی جانب خصوصی توجہ دینے اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ و ماتحت عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ضلع سیالکوٹ کے ورکنگ بانڈری لائن کے علاقے بجوات کے پھوکلیان میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جماعت نہم کے امتحانات کے نتائج میں 45میں سے 45طلبا فیل ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں