نکول کڈمین اور کیتھ اربن نے راہیں جدا کرلیں

لاس اینجلس (شوبز نیوز) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نکول کڈمین اور مشہور گلوکار کیتھ اربن نے تقریبا دو دہائیوں پر محیط اپنی شادی کو قانونی طور پر ختم کر دیا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق جوڑے نے باہمی رضامندی سے طلاق کے تمام معاملات طے کر لیے ہیں۔عدالتی کاغذات میں کہا گیا کہ 58 سالہ نکول کڈمین اور کیتھ اربن نے اپنی دو بیٹیوں سنڈے روز (17 سال) اور فیتھ مارگریٹ (15 سال) کی تحویل سے متعلق معاملات بھی طے کر لیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں