عبدالحکیم (نامہ نگار )عبدالحکیم کے نواحی علاقہ جنگل ڈیرے والا کے قریب میلسی لنک کینا ل میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش کو دو روز بعد برآمد کر لی گئی ۔تفصیل کے مطابق نوجوان محمد نعیم خان ولد ہیبت خان ڈانگرہمبینہ طور پر میلسی لنک کینال میں ڈوب گیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 خانیوال کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ریسکیو اہلکاروں نے مسلسل دو روز تک مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری رکھا جس کے بعد نوجوان کی نعش کو 28 اڈہ کے قریب سے نکال لیا گیا ریسکیو حکام نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا اہلِ علاقہ کے مطابق نوجوان ذہنی مسائل کا شکار تھا جبکہ واقعہ کے بعد علاقے میں فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار تھی متوفی نعیم خان کو آہوں اور سسکیوں کیساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔




