اسلام آباد (بیورو چیف)نیشنل اکائونٹس کمیٹی نے معاشی اہداف کی منظوری دیتے ہوئے گزشتہ مالی سال کی معاشی ترقی کی شرح پر نظرثانی کرکے 0.05 فیصد کمی کر دی۔نیشنل اکائونٹس کمیٹی کیمطابق مالی سال 2025-26ء کی جی ڈی پی شرح نمو 3.65فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی شرح نمو کا ابتدائی تخمینہ 3.70فیصد تھا۔کمیٹی کے مطابق ملکی معیشت کا حجم 450ارب 40کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ ملک میں فی کس آمدن 1896ڈالر ریکارڈ کی گئی، مالی سال 2025-26ء میں پاکستان کی معیشت کا حجم 126.4کھرب روپے اور فی کس آمدن 5لاکھ 31ہزار 897روپے رہی۔نیشنل اکائونٹس کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26ء میں زراعت کے شعبے کی شرح نمو 3.50فیصد، خدمات کے شعبے کی شرح نمو 3.81فیصد جبکہ صنعتی شعبے کی شرح نمو 3.34فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2025-26ء کی پہلی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 3.89فیصد، دوسری سہ ماہی میں 4.31فیصد جبکہ تیسری سہ ماہی میں 4.42فیصد رہی۔نیشنل اکائونٹس کمیٹی کے مطابق مالی سال 2025-26ء کی آخری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو کم ہو کر 2فیصد رہ گئی۔




