نیٹ بال فیڈریشن کے 6 عہدیداران پر پابندی عائد

لاہور (سپورٹس نیوز) کے دوران پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جانب سے65ملین روپے کی سرکاری گرانٹس کے ایڈجسٹمنٹ اکانٹس جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق نیٹ بال فیڈریشن کی جانب سے 65 ملین روپے کی سرکاری گرانٹ کے ایڈجسٹمنٹ اکانٹ جمع نہ کروانے پر سابق صدر، سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس بی کی جانب سے نیٹ بال فیڈریشن کے6سابق عہدیداروں پر قومی و بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں