نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ 9 بھارتی جواری گرفتار

کٹھمنڈو (سپورٹس نیوز) کٹھمنڈو میں جاری نیپال پریمیئر لیگ کے دوران بڑا سٹے بازی سکینڈل بے نقاب ہوگیا ہے۔نیپال پولیس کی جانب سے کیے گئے متعدد خفیہ اور اچانک چھاپوں میں 9 بھارتی شہریوں اور ایک نیپالی کو گرفتار کرلیا گیا، جو مبینہ طور پر آن لائن غیر قانونی بیٹنگ نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار بھارتی باشندے ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی عمریں 19سے35سال کے درمیان ہیں۔پولیس نے سمکھوسی، کٹھمنڈو میں ایک کرائے کے مکان پر چھاپہ مار کر آٹھ افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا جہاں سے15موبائل فون، ڈیجیٹل ریکارڈز اور بیٹنگ ڈیٹا قبضے میں لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں