واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہائوس پریس ڈنر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کیلیفورنیا کا رہائشی، یونیورسٹی گریجویٹ اور سکول ٹیچر ہے۔حملہ آورکی شناخت31سالہ کول ٹامس ایلن کینام سے ہوئیجو کیلیفورنیا کا رہائشی ہے، ملزم کیلٹیک یونیورسٹی کا گریجویٹ اور پیشے کے لحاظ سے استاد ہے، ملزم کودسمبر2024 میں ٹیچرآف دی منتھ بھی قرار دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے سیکرٹ سروس ایجنٹ پر فائرنگ کی مگر بلٹ پروف جیکٹ نے جان بچالی، حملہ آور کول ٹامس ایلن شارٹ گن، پستول اور متعدد چاقوں سے لیس تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے رات ساڑھے 8 بجے سکیورٹی چیک پوائنٹ پرحملے کی کوشش کی، حملے کے وقت صدرٹرمپ بال روم میں تھے، ان کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ فائرنگ کے وقت ٹرمپ کابینہ کے ارکان میز کے نیچے چھپ گئے، سکیورٹی فورسز نے ملزم کو زمین پر گرا کر قابو پایا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے بتایا کہ سکیورٹی ٹیمیں کیلیفورنیا میں حملہ آور کی رہائش گاہ پہنچ چکی ہیں۔ امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ ملزم کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزم پر دو الزامات عائد کیے جارہے ہیں، ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔




