واردات کرتے دیہاتیوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل مار ا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر چنیوٹ کے علاقہ 126 ج ب میں واردات کی نیت سے جانے والا چک جھمرہ پولیس کا کانسٹیبل عبدالسلام ٹھیکری پہرہ پر مامور دیہاتیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ چک جھمرہ میں تعینات کانسٹیبل عبدالسلام ڈیوٹی سے غائب ہو کر مبینہ طور پر تھانہ صدر چنیوٹ کے علاقہ 126 رب نیکوکارہ اپنے ساتھی کے ہمراہ واردات کرنے کی کوشش کی تو ٹھیکری پہرہ پر موجود دیہاتیوں اور رضاکاروں نے رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے دیہاتیوں پر فائرنگ کر دی، تاہم جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا جبکہ مارے جانیوالے ڈاکو کی شناخت تھانہ چک جھمرہ کے کانسٹیبل عبدالسلام کے نام سے ہوئی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں