واسا فیصل آباد نے ماہانہ بلز کے نظام کو ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق واسا فیصل آباد نے ماہانہ بلز کی جیو ٹیگنگ کرتے ہوئے ڈیجیٹل نظام سے منسلک کردیا ہے جس کے تحت صارفین کو بھجوائے جانیوالے ماہانہ بلز کی ڈیش بورڈ پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔ نئے ڈیجیٹل سسٹم کے تحت تمام واسا صارفین کو بھجوائے جانیوالے بلز کو ڈیش بورڈ پر مانیٹرنگ کرتے ہوئے متعلقہ صارفین کا مکمل ایڈریس، پراپرٹی کی تصویر، متعلقہ صارف کا رقبہ، بل ڈلیوری کی تاریخ اور وقت دیکھا جا سکے گا۔ اس ضمن میں مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صارفین کو بلز کی فراہمی کو جدید ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کردیا ہے جس کے تحت صارفین کو بلز کی جدید طریقہ کار کے مطابق تقسیم کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی جس سے بلز کی صارفین تک تقسیم کا مرحلہ بھی جامع اور پائیدار ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا صارفین اپنے بلز کی ادائیگی بروقت کریں تاکہ محکمہ مالی امور میں مزید مستحکم ہو جس سے شہریوں کو نکاسی و فراہمی آب کی معیاری سہولیات مہیا ہو سکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں