واسا کے نالوں سے نکالی جانیوالی بھل شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شہر کے مصروف علاقے فیصل ہسپتال اور گورمے بیکری روڈ پر واسا کے زیر کنٹرول نالوں سے نکالی جانیوالی بھل اُٹھائی نہ جاسکی۔خشک ہوکر اُڑنے والی بھل سے ماحول آلودہ’ٹریفک کی روانی متاثر ہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نہروں اور راجباہوں کی طرح واسا کے زیر کنٹرول نالوں کی بھی صفائی کرکے اُن سے بھل نکالی گئی’شہر کے مصروف علاقوں فیصل آباد ہسپتال روڈ اور گورمے بیکری روڈ پر بھی نالوں سے بھل نکالی گئی تاہم اُسے ابھی تک اُٹھایا نہ جاسکا ہے اور واسا کے نالوں کی صفائی کے دوران نکالی جانیوالی بھل ابھی تک سڑکوں کے کنارے موجود ہے جو خشک ہوکر اُڑتے ہوئے لوگوں کیلئے شدید مشکلات پیدا کرنے لگی ہے’اِ ن نالوں کی کی صفائی کے دوران نکالی جانیوالی حسب توقع نہ اُٹھائی جاسکی اور اب یہ ماحول کو آلودہ کرنے کیساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور آنے جانیوالے لوگوں کیلئے دردِ سر بن چکی ہے’عوامی و سماجی حلقوں نے اِ س صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل ہسپتال اور گورمے بیکری روڈ سے بھل کو بہتر طریقہ سے اُٹھایا جائے اور سڑکوں کے کناروں کو پانی سے دھوکر صاف کیا جائے’اِ س مسئلہ کو حل کرنا ضروری ہے لہٰذا اِ س پر فوری توبہ دیکر اِ س سلسلے میں فوری اقدامات اُٹھائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں