والدین کی بچوں کیلئے رہنمائی قیمتی اثاثہ ہوتی ہیں

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے بچوں کی پرور ش اور کردار سازی میں والدین کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا انہوں نے تمام والدین کو ڈھیروں سلام پیش کیا اور انکی قربانیوں، محبت اور بچوں کی زندگی میں ان کے کردار کو سراہا۔ والدین کے عالمی دن پر ا پنے خصوصی پیغام میںملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ والد ین کے احترام، حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی نعمت والدین ہیں۔والدین کی محبت، دعائیں اور رہنمائی بچوں کے لیے سب سے قیمتی اثاثہ ہوتی ہے۔ زندگی میں ہر کامیابی اپنے والدین کی بدولت حاصل کی۔ہمیشہ غریب اور نادار افراد کی خدمت کی تلقین کی۔شہید بی بی نے وزیراعظم کا عہد سنبھالا تو عوام پاکستان اور ملک بھر کی خواتین سمیت بہت سے والدین نے سب سے زیادہ حوصلہ افزائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں