لندن (شوبز نیوز) گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد بار ان سے کئی افراد نے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے والد گلوکار عدنان سمیع خان کے خلاف نہ صرف باتیں کریں بلکہ ان سے لاتعلق ہونے کا اعلان بھی کریں۔اذان سمیع خان نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں والد کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارت کی شہریت اختیار کرنا ان کے والد کی اپنی پسند تھی، انہیں غلطی یا گناہ کہا جائے، اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے نانا اور دادا دونوں حکومت پاکستان کے اعلی سرکاری عہدوں پر تعینات رہے ۔




