لاہور( شوبز نیوز)نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ والد کا قتل آج تک معمہ بنا ہوا ہے ، یہ اتنا بڑ اصدمہ ہے جسے شاید ہی بلایا جا سکتا ہو ۔ ایک انٹر ویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ جو لوگ میرے والد مرحوم سے قربت رکھتے ہیں وہ سب گواہی دیں گے کہ سلطان راہی نے کبھی کسی کا برا نہیں سوچا بلکہ وہ دوسروں کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہوئے اسے دور کرنے کی کوشش میں لگ جاتے تھے۔ والد کے قتل کے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے کر جس طرح بیان کیا جاتا ہے دل اسے ماننے کو تیار نہیں اور یہ آج تک معمہ بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں خد اکی ذات پر یقین ہے اور وہ بہترین انصاف کرنے والا ہے ۔




