واٹس ایپ کا والدین کیلئے کنٹرول فیچر متعارف

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے والدین کی نگرانی سے متعلق نیا فیچر متعارف کرانا شروع کردیا ہے، جس کے ذریعے بچوں کے اکائونٹس پر رابطوں، گروپس اور بعض دیگر سہولیات کو محدود کرنا ممکن ہوگا۔نئے فیچر کے تحت والدین یہ طے کرسکیں گے کہ بچہ کن افراد سے رابطہ کرسکتا ہے اور کن گروپس میں شامل ہوسکتا ہے۔ بعض صورتوں میں چینلز اور اسٹیٹس تک رسائی بھی محدود کی جاسکے گی۔والدین کو بچے کے اکائونٹ میں ہونے والی بعض اہم سرگرمیوں سے متعلق معلومات بھی فراہم کی جائیں گی، جن میں نئے رابطے، بلاک کیے گئے صارفین اور پروفائل میں ہونے والی تبدیلیاں شامل ہیں۔واٹس ایپ نے یہ سہولت پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرائی تھی، تاہم اب اسے آئی فون صارفین کے لیے بھی پیش کیا جارہا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ سہولت ان کم عمر صارفین کے لیے ہے جو اپنے ملک یا خطے میں واٹس ایپ استعمال کرنے کی مقررہ کم از کم عمر پوری نہیں کرتے۔ بعض صورتوں میں ایپل بچے کی عمر سے متعلق معلومات بھی واٹس ایپ کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں