فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) ٹینٹ پیگنگ برصغیر کی قدیم روایات اور گھڑ سواری کے فن کا آئینہ دار ایک روایتی کھیل ہے، جو آج بھی شائقین میں بھرپور مقبولیت رکھتا ہے۔ اسی تاریخی کھیل کی روایات کو زندہ رکھنے کے لیے واپڈا سٹی فیصل آباد کی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام آل پنجاب ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس شاندار مقابلے میں گھڑ سواروں نے اپنی مہارت، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ٹینٹ پیگنگ کے مقابلوں نے شرکا اور شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ گھوڑوں کی تیز رفتاری، گھڑ سواروں کی مہارت اور نشانے پر برچھی لگانے کے دلکش مناظر نے میلے کو یادگار بنا دیا۔ اس روایتی کھیل نے پنجاب کی ثقافت اور گھڑ سواری کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چیمپئن شپ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ میاں ندیم کامران نے اپنی شرکت سے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔ عامر نواز اور کاشف نواز رندھاوا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ راجہ سجاد ضرار اور شہزاد خان آفریدی نے بھی چیمپئن شپ میں شرکت کی۔ عظمت کیانی، رانا اظہر وقار اور مدثر احمد بھٹہ نے بھی تقریب میں شرکت کر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ رانا اعظم خان اور شکیل احمد اعوان بھی اس موقع پر شریک ہوئے۔ افضل ورک، چوہدری مختار احمد اور میاں عابد منیر، ‘سردار سعد اشرف خاں’رانا حسن ‘میاں عمیر’ میاں کامران کی شرکت نے تقریب کو مزید اہمیت بخشی۔ شرکا نے اس روایتی کھیل کے فروغ اور اس کی تاریخی حیثیت برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ٹینٹ پیگنگ محض ایک کھیل نہیں بلکہ گھڑ سواری، حاضر دماغی، توازن اور غیر معمولی مہارت کا عملی مظاہرہ ہے۔




