وجے ہزارے ٹرافی،بھارتی کرکٹر کی دھواں دار بیٹنگ

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) بھارت کے ون ڈے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔بدھ کو وجے ہزارے ٹرافی میں بہار کا مقابلہ اروناچل پردیش سے ہوا ثاقب الغنی نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کر دی۔اس کے ساتھ ہی ثاقب الغنی لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بھارتی بیٹر بن گئے جبکہ یہ لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کی تیسری تیز ترین سنچری ہے۔بہار کے کپتان ثاقب الغنی نے اروناچل پردیش کے خلاف 40 گیندوں پر 128 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں