ورلڈ جونیئر اسکواش’ پاکستان پولینڈ کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

کراچی (سپورٹس نیوز)پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔پری کوارٹر فائنل میں پاکستان نے پولینڈ کو شکست دے دی۔عبداللّٰہ نواز اور انس علی شاہ نے اپنے اپنے میچز جیت کر پاکستان کو فیصلہ کن برتری دلائی۔عبداللّٰہ نواز نے یان سمبورسکی کو 12ـ10، 4ـ11، 11ـ8 اور 11ـ2 سے شکست دی۔انس علی شاہ نے فرانسچک میکیونچ کو 11ـ7، 9ـ11، 10ـ12، 11ـ5 اور 11ـ3 سے ہرایا۔کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں