منامہ (سپورٹس نیوز)اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف اور شاہد آفتاب نے میچز جیت لیے۔پاکستان کے محمد آصف اور شاہد آفتاب نے ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ میں کامیاب آغاز کرتے ہوئے ایونٹ کے پہلے روز اپنے گروپ کے دونوں میچز جیت کر اگلے راؤنڈ تک اپنی رسائی یقینی کر لی۔بحرین میں ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ میں 15 ملکوں کے 43 پلیئرز شریک ہیں’محمد آصف اور شاہد آفتاب نے ایونٹ کے پہلے روز اپنے دونوں میچز جیت لیے۔گروپ سی میں شامل پاکستان کے محمد آصف نے اپنے دونوں میچز بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیتے۔




